لاہور(ایجنسی)کنٹینر اسپیشل ٹرین تاجر برادری کی سہولت کیلیے کل ۹ جون سے پاکستان اور ایران کے درمیان چلے گی۔ اس ٹرین کے چلنے سے محکمہ ریلوے کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے حاصل ہوگا۔کنٹینر اسپیشل ٹرین کے ذریعے ایران سے پاکستان گندھک،تارکول اور کیمیکلز امپورٹ ہوا کریگا اور پاکستان سے چاول اور ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلقہ چیزیں ایران ایکسپورٹ ہوا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے عابد محمود نے ”ایکسپریس“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہل
ے مرحلے میں یہ ٹرین ایران کے شہر ” زاہدان “ تک ہفتے میں صرف ایک دن ” منگل “ کے روز چلا کریگی۔ملکی تاریخی میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کنٹینر اسپیشل ٹرین ایران کے شہر ” زاہدان“ تک چلائی جارہی ہے جس سے تاجر برادری اور محکمہ ریلوے دونوں کو فائدہ اور سہولت حاصل ہوگی۔ کنٹینر اسپیشل ٹرین ۳۰ کنٹینر بوگیوں پر مشتمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کل۹ جون سے چلنے والی کنٹینر اسپیشل ٹرین 11 جون کو ” زاہدان“ پہنچے گی اور ” زاہدان“ سے پاکستان کیلیے واپس ۱۳ جون کو چلے گی اور پاکستان کے شہر کوئٹہ۱۵ جون کو واپس پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوکوموٹیو انجن اور بوگیوں سمیت ٹرین چلانے کیلیے دیگر انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور ماہر اسٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگادی ہے۔