کوئٹہ، 6 نومبر:پاک ۔ افغان سرحد پر چمن شہر میں ایک افغانی فوجی چوکی کو نشانہ بناکر کئے گئے ایک خودکش حملے میں کل کم از کم چار لوگ ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ خودکش حملہ افغانستان کی سرحد پر ویس منڈی علاقہ میں کیا گیا۔ خودکش حملہ کرنے والے نے آتش گیر مادے سے بھری ایک گاڑی کو اس فوجی چوکی سے ٹکرادیا۔ اس
حملے میں کم از کم چار لوگوں کی موت ہوگئی اور 12 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا بھیانک تھا کہ گھروں اور دفاتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس حملے کے بعد پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کا انتظام سخت کردیا گیا ہے