اسلام آباد : پاکستان کے شمالی وزیرستان میں امریکی فضائی حملے میں کل کم سے کم سات جنگجو مارے گئے ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ افغان سرحد سے متصل شمالی وزیرستان کے دتہ خیل گا¶ں میں ایک گھر کو نشانہ بنا کر کیے گئے دو فضائی حملوں میں سات مشتبہ جنگجو مارے گئے ۔
یہ علاقہ عام طور پر صحافیوں کے لئے بند رہتا ہے اس لئے مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کرنا مشکل کام ہے ۔شمالی وزیرستان افغان سرحد کے قریب پاکستان کے سات قبائلی اضلاع میں سے ایک ہے جو کہ طالبان اور القاعدہ کا گڑھ سمجھا جاتاہے ۔ شمالی وزیرستان میں گزشتہ سال طالبان کے خلاف شروع کی گئی ضرب عضب مہم کے تحت دو ہزار سے بھی زیادہ جنگجو مارے جا چکے ہیں۔