کراچی ۔پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل منتظمین کے ان کے ملک کے کھلاڑیوں کو ٹوئنٹی 20 لیگ سے دور رکھنے کے فیصلے سے دنیا بھر میں ہندوستانی کرکٹ کی شبیہ خراب ہوئی ہے ۔لاہور میں صحافیوں سے بات چیت میں سابق کپتان نے کہا کہ دیکھنا حیرانی بھرا ہے کہ جب دنیا بھر کے کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں تو ہندوستانی حکام نے صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو الگ تھلگ کیا ہوا ہے ۔آفریدی نے کہا یہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے جھٹکا ہے لیکن مجموعی طور پر اس پالیسی سے ہندوستانی کرکٹ کی شبیہ کو نقصان پہنچتا ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہندوستانی کرکٹ کی حمایت کی ہے اور اب بھی عام اور قابل قبول رشتوں کے لئے ہاتھ آگے بڑھا رہا ہے ۔انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ سے کہا ہے کہ صرف سیاست کے ذریعہ ہی نہیں بلکہ کرکٹ کے ذریعے بھی دو ممالک کے درمیان تعلقات میں کافی بہتر کیا جا سکتا ہے ۔اپنی مستقبل کی منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کر کٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں انہوں نے کہا اپنی فٹنس اور کارکردگی کو دیکھنے کے بعد میں فیصلہ کروں گا کہ مجھے کیا کرنا ہے ۔لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ عالمی کپ کی میرے جیسے سینئر کھلاڑیوں کے لئے کافی اہمیت ہے ۔آفریدی نے کہاشاید عالمی کپ کے بعد میں صرف ٹی 20 کرکٹ کھیلنے پر توجہ لگانے کا فیصلہ کر سکتا ہوں ۔آفریدی نے چار سال پہلے ٹسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا لیکن وہ باقاعدہ طور پر ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ کا حصہ رہے ہیں ۔ وہ اب تک تین ورلڈ کپ میں حصہ لے چکے ہیں اور ان کی کپتانی
میں ٹیم نے 2011 میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔