لکھن¶:نزاکت اور نفاست کے شہر لکھن¶ کے پتنگ باز صرف پینچ لڑانے میں مشہور نہیں تھے بلکہ جنگ آزادی میں بھی یہ لوگ پیچھے نہیں تھے ۔
جنگ آزادی کیلئے لکھن¶ کے بتنگ بازوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں سے انگریزی حکومت دنگ رہ گئی تھی۔ دراصل ہندستان چھوڑو تحریک کے دوران سائمن کمیشن لکھن¶ آیا تھا تو یہاں اس کی جم کر مخالفت ہو رہی تھی۔
احتجاج کے پیش نظر انگریز حکومت نے قیصر باغ سفید بارہ دری میں سائمن کمیشن کی میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ کے دوران انقلابی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے حکومت نے چاق و چوبند بندوبست کیا تھا۔ قیصر باغ کی جانب جانے والے سارے راستے بند کردیئے گئے تھے ۔ کسی بھی نامعلوم شخص کو اس جانب جانے نہیں دیا جا رہا تھا۔۔ انگریزی حکومت کی جانب سے چوکسی دیکھ کر انقلابی پریشان ہوگئے ۔ وہ لوگ ہر حال میں سائمن کمیشن کی میٹنگ کی مخالفت کرنا چاہتے تھے ۔ لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے پر انہیں کھدیڑا جا رہا تھا۔ قیصر باغ کے اطراف جمع ہجوم پر لاٹھیاں برسائی جا رہی تھیں۔