جونپور : اتر پردیش میں جونپور کے شہر کوتوالی علاقے میں پتنگ کے مانجھے سے گلا کٹنے کے سبب ایک طالب علم کی کل رات ہسپتال میں موت ہوگئی۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ پرماننت پور محلہ کارہنے والا بندو دوبے کا بیٹا اتم (16) کل شام سائیکل سے سبزی لینے مارکیٹ جا رہا تھا۔ راستے میں کٹی پتنگ کے مانجھے سے اس کا گلاکٹ گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا.۔ اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا جہاں دیر رات علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ وہ دسویں کا طالب علم تھا۔واضح ر ہے کہ جونپور کے ضلع مجسٹریٹ نے تین ماہ قبل چائنیز مانجھے کی فروخت پر روک لگا دی تھی۔