گھر جا رہی ٹیچر کی چین لوٹ کر بدمعاش فرار
لکھنو¿:گھر کا پتہ پوچھنے کے بہانے لٹیرے داروغہ کی والدہ کی چین لوٹ کر فرار ہو گئے۔ دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد جیسے ہی خاتون باہر نکلی لٹیروں نے جھپٹا مار کر چین چھین لی۔ دوسری جانب ایلڈیکو کی رہنے والی ٹیچر اسکول کی وین سے اتر کر گھر کیلئے جا رہی تھیں تبھی لٹیرے اس کی چین لوٹ کر فرار ہو گئے۔
آشیانہ کے رجنی کھنڈ میں رہنے والے ویر بہادر سنگھ اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ رہتے ہیں ۔ وہ پولیس محکمہ میں داروغہ ہیں اور اس وقت جھانسی میں تعینات ہیں ۔ جمعرات کو گھر میں ان کی اہلیہ اور والدہ موجود تھیں تبھی دو لوگ ان کے گھر آئے اور کسی ببلو کے گھر کا پتہ پوچھنے لگے۔ والدہ ببلو کو نہ جاننے کی بات کہہ کر اندر جانے لگیں تبھی ایک نوجوان نے ان کے گلے سے چین چھین لی اور فرار ہو گیا۔ خاتون کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگوںنے بدمعاشوں کوپکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ نکلے۔ دوسری جانب ایلڈیکو باشندہ شکھا باجپئی پرائمری اسکول میں ٹیچر ہیں اور اس وقت سروجنی نگر اسکول میں تعینات ہیں۔ جمعرات کی دوپہر اسکول میں چھٹی ہونے کے بعد وہ وین سے گھر واپس آئیں۔ وین ڈرائیور گھر سے کچھ دوری پر انہیں اتار کر چلا گیا۔ وہ جیسے ہی گھر کی طرف بڑھیں کہ پیچھے سے آئے موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ان کی چین چھین لی۔ ان کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ دوڑے لیکن بدمعاش فرار ہو گئے۔