لکھنؤ:ضلع مجسٹریٹ انوراگ یادو نے ضلع کے سبھی (سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اور دیگربورڈوں کے نصاب نافذ کئے جانے والے پرائمری اسکول) کے پرنسپلوں اور منیجروں کو صبح ۹بجے سے قبل اسکول نہ کھولنے کی ہدایت دی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر جے اے سلمانی نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے ضلع بیسک تعلیم افسر کو اس ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے پرنسپلوں اور منیجروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے کہا ہے۔ یہ فیصلہ سردی کی وجہ سے پرائمری اسکولوں کے طلباء و طالبات کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔