کانپور (نامہ نگار)شہر کے مختلف راستوں پر چلنے والی بسوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے مہم شروع کی ہے۔ مہم کے تحت بسوں میں چیکنگ کی گئی اور زیاد ہ سواریاں بٹھانے چالان بھی کیا گیا۔ شہر میں ٹریفک بندوبست کو بہتر بنانے کے لئے ایس پی یششوی یادونے ہدایت دی ہے جس کے تحت سی او ٹریفک راکیش نائک کی قیادت میں پرائیویٹ بسوں میں صلاحیت سے زیادہ سواریاں بٹھانے اور طبی علاج کے بکس کی بھی جانچ کی گئی۔ جانچ کے دوران فرسٹ ایڈ بکس نہ ہونے پر سی او ٹریفک نے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو انتباہ دیا اورصلاحیت سے زیادہ سواریوں کو بٹھانے پر ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کا چالان کیامذکورہ مہم پریڈ، بڑا چوراہہ ، پھول باغ اور نورانہ چوراہے پر شروع کی گئی۔
ٹریفک پولیس نے جے این یوآر ایم اسکیم کے تحت چلائی جارہی روڈ ویز بسوں کی بھی چیکنگ کی۔