حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ ایل بی نگر میں آر ٹی اے نے آج صبح گاڑیوں کی تلاشی کے دوران پرائیویٹ ٹراویلس کی چار بسوں کو ضبط کرلیا ۔یہ بسیں دستاویزات کے بغیر چلائی جارہی تھیں ۔
آر ٹی اے کی جانب سے گزشتہ تین دنوں سے یہ مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس مہم کے دوران قواعد کی خلاف ورزی پر آج 12گاڑی مالکین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ۔ٹیکس ادا نہ کرنے ،
اضافی نشستوں، فرسٹ ایڈ باکس کی کمی کے ساتھ ساتھ مناسب دستاویزات نہ ہونے پر ان پرائیویٹ ٹراویلس کی گاڑیوں کو ضبط کیا جارہا ہے ۔