چھندواڑہ:مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ ہیڈکوارٹر سے تقریباً 27 کلومیٹر دور واقع پراسیا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آج صبح تقریباً نو بجے سرائے روہلہ سے چھندواڑہ کو جانے والی پاتا لکوٹ ایکسپریس ٹرین کا آخری ڈبہ پٹری سے اترگیا ۔ اس حادثے میں فی الحال کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پاتالکوٹ ایکسپریس نمبر 14264 سرائے راہلہ سے آنے والی ٹرین صبح تقریباً نو بجے پراسیا اسٹیشن پر پہنچتے وقت حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔ ٹرین کی رفتار کم ہونے سے اس کا آخری ڈبہ پٹری سے اترگیا۔ بہرحال یہ غنیمت رہی کہ ٹرین کا ڈبہ نہیں الٹا۔ ڈرائیور کے بریک لگادینے سے ٹرین وہیں رک گئی۔ اس ٹرین کا چھندواڑہ اسٹیشن پہنچنے کا وقت صبح 10:15 بجے ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈبہ اترنے کی اطلاع ملتے ہی چھندواڑہ اسٹیشن پر پہنچنے پر اپنے رشتہ داروں کا انتظار کررہے شہری ان کو لینے پراسیا کی طرف اپنی گاڑیوں سے پہنچے ادھر ٹرین کے ڈبے کو پٹری پر لانے کے لیے آملہ اسٹیشن سے کرین منگوائی گئی ہے ۔