بھونیشور۔ہالینڈ پر غیر متوقع جیت درج کرنے کے بعد پراعتماد ہندوستان کا ارادہ اب کل یہاں ہونے والے کوارٹر فائنل میںبلجیم کو ہرا کر چمپئن ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلے کا ہو گا۔آٹھ ممالک کے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔ اسے پہلے میچ میں جرمنی نے اور پھر ورلڈ کپ کانسے کا تمغہ فاتح ارجنٹائن نے 4۔ 2 سے شکست دی۔ جرمنی کے خلاف جہاں ہندوستان اینے آخری منٹ میں گ
ول گنوایا، وہیں ارجنٹائن کے خلاف دو بار سبقت بنانے کے بعد گنوا دی۔ دو شکست کے بعد سردار سنگھ کی قیادت والی ٹیم نے آخری لیگ میچ میں ہالینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو 3۔ 2 سے شکست دے کر سب کو چونکا دیا۔ اب ہندوستان کا سامنا عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر قابض بلجیم سے ہے۔بلجیم اور انگلینڈ نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پول مرحلے میں فاتح رہی ہیں۔انگلینڈ پول اے میں دو جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ سات پوائنٹس لے کر اوپر پرہے جبکہ بلجیم ایک جیت اور دو ڈرا کے ساتھ پانچ پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔ناک آئوٹ مرحلے میں اگرچہ ایک دن کا خراب کھیل ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے 18 سال بعد ہالینڈ پر جیت درج کی اور اب اس کا ارادہ یہ معجزانہ کارکردگی کو جاری رکھنے کا ہے۔ہندوستان نے آخری بار ہالینڈ کو 1996 میں بارسلونا میں ایک اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شکست دی تھی۔چمپئن ٹرافی میں 1986 کے بعد ہالینڈ پر ہندوستان کی یہ پہلی جیت تھی۔کوارٹر فائنل میچ کے ذریعہ ہندوستان کے پاس بلجیم کے ہاتھوں ملی پچھلی شکست کا بدلہ لینے کا موقع ہے۔ بلجیم نے اسے اس سال ورلڈ کپ میں 3۔ 2 سے ہرایا تھا جبکہ جنوری میں ہاکی ورلڈ لیگ میں شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے دو میچوں کی غلطیوں سے سبق لے کر کل بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا۔ اس نے تیز رفتار اور جارحانہ ہاکی کھیلی۔ہندوستانی ہاکی کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر رولیٹ اولٹمینس نے کہاہم نے ہالینڈ کے خلاف جارحانہ ہاکی کھیلی اور باقی میچوں میں بھی اسی طرز کو برقرار رکھیں گے۔پہلے دو میچوں کی طرح ہندوستان نے کل بھی گول کے موقع بنائے اور فرق اتنا تھا کہ اس بار انہیں چھڑایا بھی۔ اولٹمینس نے کہااچھی بات یہ ہے کہ ہم نے ایسی ٹیم کے خلاف تین گول کیے جس نے ابھی تک پول مرحلے میں صرف جرمنی کو ایک گول گنوایا تھا۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ہندوستان کو گول کرنے کے بعد گنوانے کی عادت سے باز آنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں بلجیم کو شکست دینے کا مادہ ہے۔