کرائسٹچرچ۔پر اعتماد نیوزی لینڈ اور جیت کی تلاش میں سابق چمپئن سری کل یہاں کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ آسٹریلیا کے ساتھ ورلڈ کپ کی شریک میزبانی کر رہے نیوزی لینڈ نے اس ٹورنامنٹ سے قبل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کے خلاف 4-2 سے جیت درج کی تھی جبکہ پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر اس نے اچھی تیاری کا ثبوت پیش کیا۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکا کو پریکٹس میچ میں کمزور سمجھے جانے والے زمبابوے کے ہاتھوں بھی شکست جھیلنی پڑی لیکن ان تمام میچوں میں وہ اپنے بڑے فاسٹ بولر لستھ ملنگا کے بغیر اترا۔ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز کے مطابق ملنگا کا ایکس فیکٹر فرق پیدا کرے گا۔ نیوزی لینڈ کے سینئر بلے باز راس ٹیلر نے ملنگا کو’کرکٹ کا شاید سب سے بہترین ڈیتھ اوورز کا گیندباز قرار دیا ہے۔ ٹخنوں کی چوٹ کی وجہ سے چھ ماہ بعد واپسی کر رہے ملنگا کی موجودگی کے باوجود نیوزی لینڈ کو کل کے میچ میں مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں نیوزی لینڈ کافی متوازن ٹیم بن گیا ہے اور مارٹن گپٹل اور میکلم کی سلامی جوڑی کے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیںکرنے کے باوجود ٹیم فکر مند نہیں ہے۔ کوچ مائیک ہیسن کا خیال ہے کہ اگر یہ ناکا
م رہتے ہیں تو یہ نچلے آرڈر میں کسی اور بلے باز کیلئے موقع دے گا۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے والے کین ولیمسن اور ٹیلر کی شاندار فارم میں ہیں جبکہ لیوک روچی نے سری لنکا کے خلاف ناٹ آئوٹ170 رن کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر کوری اینڈرسن اور گرانٹ ایلیٹ بھی تال میں ہیں۔ ٹیم کے پاس ٹم سائوتھی، ٹرینٹ بولٹ، کائل ملز، آدم ملنے اور مشیل میکلیناگھن کے طور پر تیز گیند بازی میں کافی اختیارات موجود ہیں جبکہ اسپن بولنگ کا دار و مدار ڈینیل ویٹوری اور ناتھن میکلم کے کندھوں پر ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سری لنکا کو ملنگا کی سخت ضرورت ہے جو اپنی درست بولنگ سے کسی بھی ٹیم کو منہدم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے پاس مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا اور تلک رتنے دلشان کے طور پر تجربہ کار بلے باز ہیں۔ سال 1996 کا فاتح اور 2007 اور 2011 میں گزشتہ دو ٹورنامنٹوں کا نائب فاتح سری لنکا جب تال میں ہوتا ہے تو اس کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں ہوتا لیکن ملنگا کے بغیر ایسا نہیں ہو پا رہا ہے۔ میتھیوز ملنگا کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فرق کے طور پر دیکھتے ہیں۔ سری لنکا کو سنگاکارا سے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کی امید ہوگی جو 2014 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے۔لاہرو تھرمانے، دمتھ کروارتنے اور دنیش چنڈی مل سری لنکا کی بلے بازی کو گہرائی فراہم کرتے ہیں لیکن یہ تمام حال میں ایک ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ملنگا اور اسپنر رنگنا ہیراتھ کپتان میتھیوز کے ساتھ گیند بازی حملہ کی قیادت کریں گے جبکہ درمیان کے اووروں میں گیند بازی کی ذمہ داری اجنتا مینڈس، تشارا پریرا اور نوان کلشیکھرا پر ہوگی۔