رائے بریلی (نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات کو آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن مکمل کرانے کے مقصد سے سرحدی حفاظتی دستہ کے جوانوں نے فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کی قیادت اسسٹنٹ کمانڈنٹ للیندر رتنا کر کررہے تھے۔فلیگ مارچ ایس میںآئی دھیر یندر یادو، شوبھناتھ یادوومہندر سنگھ یادو کے علاوہ تھانہ حلقہ کے تحت قصبہ کھیروں ہری پور،مردہا،کھجوریہا باندھ،رناپور کھجرولی ،آدھارکھیڑا، دلارے پور، ڈمٹہر،کلواکھیڑا وغیرہ تھانوں کے پولس اہلکار شامل تھے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ للیندررتنا کرنے بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹر بے خوف ہوکر حق رائے دہی کا استعمال کریں۔انتخابات میں رائے دہندگان کسی بھی پارٹی یا غیر سماجی عناصر سے خوف زدہ نہ ہوں اور نہ ان کے دباؤ میں آئیں۔