ممبئی: پڑوسی رائے گڑھ میں کل رات ایک قدیم پل گرگیا جو انگریزوں کے زمانہ میں ساوتری دریا پر بنایا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے دو بسیں اور کئی دیگر گاڑیاں بہہ گئی ہیں 25 سے زیادہ افراد کے غرقاب ہونے کا اندیشہ ہے ۔مہاراشٹر کے ٹرانسپورٹ کے وزیر دیواکر راؤ نے یہاں بتایا ہے کہ دریا میں پانی چڑھا ہوا ہے پل ٹوٹنے سے کونکن ڈویزن کی دو سرکاری بسیں دریا میں گر گئیں جن میں 20 یا 22 افراد سوار تھے ۔
کئی نجی گاڑیاں بھی بہہ گئی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ خطہ میں بھاری بارش کی وجہ سے صحیح تعداد معلوم نہیں ہے ۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے ۔
ڈسٹرکٹ گارڈین منسٹر پرکاش مہتا بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بچاؤ کے کام کے لئے قدرتی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف ) کی دو ٹیمیں وہاں پہنچ چکی ہیں ۔ ہر ٹیم میں 40 افراد کا عملہ ہے ۔یہ پل ممبئی۔ گوا شاہراہ کو جوڑتا ہے یہ مہاڈ اور پولاد پور تعلقہ کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا۔مہاراشٹر کے بچاؤ اور باز آباد کاری کے وزیر چندر کانت پائل نے بتایا ہے کہ یہ قدیم پل تھا ۔ اب وہاں نیا پل بن کر تیار ہوچکا ہے جس پر اب گاڑیا ں چل رہی