فائرنگ میں ایک نوجوان کو لگی گولی، زخمی ٹراما سینٹر میں داخل
لکھنو¿:کرشنا نگر علاقہ میں بدھ کی رات پرانی رنجش کے سبب ایک دکاندار و بجلی مستری کے درمیان خونیں تصادم ہو گیا اور دونوں فریق میں جم کر مار پیٹ ہوئی۔ اس واردات میں ایک فریق کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں دکاندار کے چچا زاد بھائی کے کندھے میں گولی لگی ہے۔ زخمی نوجوان کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس معاملہ میں دونوں فریق کی جانب سے رپورٹ درج کی گئی ہے۔
کرشنا نگر کوتوالی انچارج اشونی پانڈے نے بتاےا کہ پریم نگر علاقہ میں بجلی دکاندار رامیندر سنگھ اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ رامندر کی بارابروا علاقہ میں بجلی کی دکان ہے۔ بتاےا جاتا ہے کہ رامندر سنگھ و اسنیہہ نگر کے رہنے والے بجلی مستری دھریندر سنگھ کے درمیان پرانی رنجش چل رہی ہے۔ بتاےا جاتا ہے کہ بدھ کی رات دکاندار بجلی مستری کے گھر کے ساکنے سے جا رہا تھا۔ دونوں کے درمیان پھر کسی بات کے سلسلہ میں تنازعہ ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریق کے لوگ جمع ہو گئے۔ اس کے بعد دونوں فریق کے درمیان جم کر مار پیٹ اور ہنگامہ ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ دھریندر سنگھ کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ فائرنگ کے دوران رامیندر سنگھ کے چچا زاد بھائی پشپیندر سنگھ کے کندھے پر گولی لگ گئی۔ فائرنگ کی اطلاع پاکر کرشنا نگر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچتے ہی مار پیٹ اور ہنگامہ کر رہے لوگ وہاں سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر پشپیندر سنگھ کو علاج کیلئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں پشپیندر کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مار پیٹ کی اس وادات میں دھریندر سنگھ کی جانب سے بھی کچھ لوگوں کو چوٹیں لگی ہیں۔ پولیس نے رامیندر سنگھ اور دھریندر سنگھ کی تحریر پر رپورٹ درج کر لی ہے۔