حیدرآباد: گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) کو آج اندرون دو گھنٹے جائیداد ٹیکس کی وصولی سے تقریباً 5کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ۔دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کسی بلدی ادارہ کو جائید اد ٹیکس کی وصولی سے ہوئی آمدنی کا یہ نیا ریکارڈ ہے ۔تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راماراو کی جانب سے کئے گئے اعلان کے بعد یہ آمدنی ہوئی ہے جنہوں نے کہا تھا کہ بلدی جائیداد ٹیکس کی واجب الادا رقم ادا کرنے عوام کو مدد دینے کے لئے 500اور 1000روپے کی کرنسی نوٹ قبول کی جائیں گی ۔
اس اعلان کے بعد بڑی نوٹ کے ذریعہ لوگ اپنے جائیدا د ٹیکس کے بقایا جات ادا کرنے قریبی بلدی دفاتر پہنچے ۔ ان میں سے بیشتر نے اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے گذشتہ کئی سالوں کے واجب الادا جائیداد ٹیکس ادا کئے ہیں۔