نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ دارالحکومت دہلی میں 15 سال پرانی گاڑیوں کی وجہ سے 65 فیصد آلودگی ہو رہی ہے اور ان گاڑیوں کے ہٹتے ہی یہاں کے ماحول اور حالات میں کافی فرق نظر آئے گا۔مسٹر گڈکری نے یہاں اقتصادی ایڈیٹرز کے کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں ماحولیات کے بدتر حالات کے لئے گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہی سب سے زیادہ ذمہ دار ہے ۔ گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں پر اگر کنٹرول پایا جاتا ہے تو اس سے دہلی میں آلودگی روکنے میں بہت مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت خراب ہو رہی ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ خود ان کی طبیعت بھی آلودگی کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر بیداری لانے کی ضرورت ہے ۔ صاف ماحول کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کئے جانے سے ماحولیات بہتر کرنے میں کافی مدد ملے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی سطح پر دہلی میں آلودگی کم کرنے کی کوشش کئے جانے چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر تعمیراتی کام ہو رہا ہے ، اس سے دھول اڑتی ہے اور ماحول آلودہ ہوتا ہے لیکن بنا کر مواد لایا جائے تو اس سے تعمیراتی کام کی وجہ سے ہونے والے آلودگی کو کم کیا جا