لکھنو، 30 مئی (یو این آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے عیش باغ میں کل رات معمولی بات پر دو فرقوں کے لوگوں کے درمیان پتھراو اور فائرنگ کے بعد کشیدگی کے مدنظر علاقہ میں پی اے سی تعینات کردی گئی ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق بازار کھالا علاقہ کے عیش باغ میں مسٹر کنہیا لال روڈ پر کھجوا محلہ میں کل رات ہنومان مندر کے پاس سے
پیاو بنانے اور ہنومان مندر کے پاس کلیجی کا ٹھیلہ لگانے کے معاملے پر کہاسنی ہونے پر دونوں فرقوں کے سیکڑوں لوگ سڑک پرآگئے اور پتھراو کرنے لگے ۔ اس دوران گولی بھی چلائی گئی۔ آن کی آن میں ماحول بگڑ گیا۔موقع پر پہنچی پولیس کوحالات قابو میں کرنے کے لئے پی اے سی اور دیگر تھانوں کی پولیس کو بلانا پڑا۔
پتھراو کی وجہ سے کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ اس واقعہ میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔ اب صورتحال کنٹرول میں ہے ۔
پولیس نے دونوں فرقوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے ۔