کانپور(نامہ نگار)۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری مدھوسودن مستری وریاستی صدر نرمل کھتری کانوپو دیہات کے مہاراج پور اسمبلی حلقہ میں رکن سازی مہم میں شرکت کرنے کیلئے پہنچے ۔ انھوںنے پارٹی رہمنائون اورکارکنان سے رکن سازی
مہم میں پوری طاقت سے تعاون دینے کی اپیل کی ۔ پارٹی جنرل سکریٹری اور ریاستی صدر نے نوجوانوں اور پرانے کانگریس کارکنان کو پارٹی سے وابستہ کرنے کی اپیل کی ۔انھوںنے کہاکہ جس طرح لوگ کانگریس سے وابستہ ہورہے ہیں ان کے ذریعہ ہمیں اپنی طا؎قت جلد ہی واپس مل جائے گی۔ یہ ملک نوجوانوں کاہے ۔
اس لئے کارکنان کوچاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کوپارٹی سے وابستہ کرے۔ ریاستی صدر نرمل کھتری نے کہاکہ نئی ٹیم نے نئے جوش کے ساتھ کام شروع کردیا ہے ۔انھوںنے کہا کہ کانگریس کارکنان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ اس سے معلوم ہوتاہے کہ عوام کااعتمادکانگرس کے تئیں بحال ہوتا جارہاہے ۔
لوگ کانگرس سے وابستہ ہورہے ہیں اس کے لئے ہمیں لوگوں سے رابطہ کرناہوگا۔ اس موقع پرسابق مرکزی وزیر شری پرکاش جیسوال سابق رکن پارلیمنٹ راجہ رام پال، کے علاوہ ریاستی انچارج زبیر خاں ، ابھیجیت سنگھ سانگا، ہرپرکاش اگنی ہوتری ، وکاس اوستھی، اور کنشک پانڈے وغیرہ موجود تھے ۔