لکھنؤ: گڑمبا علاقہ میں رہنے والے ایک پراپرٹی ڈیلر کی اہلیہ نے صبح پھانسی لگاکراپنی جان دے دی۔ گڑمبا کے سیکٹر جے باشندہ امن شرما نے پانچ برس قبل ۷۲ سالہ انیتا شرما سے لو میرج کی تھی۔ دونوں کے دو برس کا بیٹا ہے۔ بتایا جایا ہے کہ آج صبح امن اپنے کام پر چلا گیا۔ کچھ دیر بعد وہ جب گھر لوٹا تو دیکھا کہ انیتا نے پنکھے میں دوپٹے کے سہارے پھانسی لگا لی تھی۔ امن نے کسی طرح انیتا کو پھندے سے نیچے اتارا اور علاج کیلئے ٹراما سینٹر لیکر پہنچا۔ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں نے انیتا کودیکھتے انیتا کو مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع پر پہنچی چوک پولیس نے انیتا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔اس نے خود کشی کیوں کی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔