پرتاپ گڑھ:اترپردیش میں پرتاپ گڑھ شہر کوتوالی علاقے میں کل رات بدمعاشوں نے کرانہ تاجر کے منیم کوگولی مارکر قتل کردیا اورتقریباً چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایک کرانہ تاجر کا منیم ویریندر پال(30)اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ قرض وصولنے گیا تھا۔رات تقریباً پونے نو بجے کٹرا میدنی گنج میں واقع ابھیشیک کی کرانہ دکان پر کھڑا تھا اسی وقت موٹر سائکل پر سوار دو بدمعاش آئے اور ویریندر کو گولی ماردی جس سے موت ہوگئی۔بدمعاش روپے کا بیگ چھین کر بھاگ گئے جس میں چار لاکھ روپے تھے ۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرادیا گیا ہے ۔پولیس بدمعاشوں کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔