لزبن: پرتگال کے پارلیمانی انتخابات میں برسراقتدار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے دوبارہ فتح کا پرچم لہرادیا ہے ۔گزشتہ ہفتہ ہونے والے الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی تقریبا ختم ہو گئی ہے ۔ اعلان کئے گئے نتائج کے مطابق اگرچہ برسراقتدار پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئ¸ ہے ، تاہم، مضبوط پوزیشن میں آنے کے بعد وزیر اعظم پیدرو پاسوش کوجلیو دوبارہ نئی حکومت تشکیل دینے کے لئے تیار ہیں۔اپنی پارٹی کی اس جیت کے بعد وزیر اعظم کوجلیو نے کہا کہ ان کی پارٹی کو انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں، لیکن پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ، پھر بھی وہ ایک نئی حکومت بنانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ” ہماری پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیا ہے اس لئے ہم صدر جمہوریہ کے سامنے دعوی پیش کریں گے کہ ہم حکومت بنانے کے لئے تیار ہیں”۔ دوسری جانب انتخابات کے نتائج کے بعد حزب اختلاف کے لیڈر نے اپنی شکست قبول کر لی ہے ۔
اپوزیشن میں سوشلسٹ پارٹی کے لیڈر انتونیو کوسٹا نے عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اپنی شکست قبول کرتے ہوئے کہاکہ “میں وزیر اعظم پیدرو پاسوش کوجلیو اور نائب وزیر اعظم پاسوش کوجلو کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ سوشلسٹ پارٹی اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر سکی”۔واضح رہے کہ پرتگال میں 230 رکنی پارلیمنٹ کا الیکشن چار سال کے لئے کیا جاتا ہے ۔ انتخابات میں برسراقتدار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو 37 فیصد جبکہ اپوزیشن پارٹی سوشلسٹ کو 32 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔