ساؤ پالو۔ ورلڈ کپ سے پرتگال کے جلد باہر ہونے سے صرف اس پرتگالی ہی نہیں بلکہ میزبان برازیل کے فٹبال شائقین بھی مایوس ہیں کیونکہ طویل عرصے سے چلے آ رہے ثقافتی، تاریخی اور لسانی تعلقات نے کرسٹیانورونالڈو کی ٹیم کو یہاں دوسری فیوریٹ بنا دیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق برازیل نے پرتگال سے بہت سی چیزیں لے کر برازیلی ثقافت کی ترقی کی۔ صدیوں پہلے برازیل پر پرتگالیوں کا راج تھا۔ یہ ان کی زبان، تاریخ اور تہذیب میں جھلکتا ہے۔ ایک سیاح گائیڈ جان نے کہاجب برازیل نہیں کھیل رہا ہوتا ہے، تب ہم پرتگال کی حمایت کرتے ہیں۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ پرتگال اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔امریکہ کے خلاف عالمی کپ کے اہم میچ سے پہلے پرتگال کو برازیلیوںسے بے پناہ حمایت ملی لیکن اس کے باوجود ٹیم آخری 16 میں جگہ نہیں بنا سکی۔ یہاں کے باشندے پابلو نے کہا جرمنی کے ہاتھوں 4۔ 0 سے شکست نے ان کے مہم کو راہ سے اتار دیا۔ اس کے بعد سے ان کیلئے کافی مشکل تھا کیونکہ امریکہ اور گھانا اچھا کھیل رہے تھے۔ ایک مشہور چینل کے ٹی وی رپورٹر نے کہا ہر برازیلی کی دوسری فیوریٹ ٹیم پرتگال ہے۔ اگر برازیل ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا تو تمام برازیلی پرتگال کے ساتھ ہوں گے۔ موجودہ ورلڈ کپ میں پرتگال کے راؤنڈ روبن میچ میں کئی نوجوان برازیلیرونالڈو کی سات نمبر جرسی پہنے ہوئے تھے۔ اسٹیڈیم کے باہر بھی رونالڈو کے حامیوں کی کمی نہیں ہے۔ برازیل میں پہنچنے کے بعد ٹیم
کے استقبال پررونالڈو نے کہا تھاہمیں یہاں پہنچنے کے بعد سے زبردست حمایت مل رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم گھر پر ہیں۔