لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے جمعرات کواپنے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو کے جم آئرن کور فٹ کا افتتاح کیا۔ اس دوران بیٹے پرتیک کے ساتھ بہو اپرنا بھی موجود تھی۔ جم افتتاح کی تقریب میں شامل ہونے کیلئے خصوصی طور سے اولمپک فاتح پہلوان سشیل کمار بھی لکھنؤ آئے تھے ۔ جم کا آغاز کرتے ہوئے پرتیک نے کہا کہ جم انہوں نے بھابھی ڈمپل یادو کو ان کی یوم پیدائش ۱۵؍جنوری کے موقع پر انہیں تحفہ میں
دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپرنا یادو نے بھی جم جوائن کرنے کیلئے پہلے سے ہی فارم بھر رکھا ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرتیک نے کہا کہ جم جوائن کرنے میں اپرنا کو بھی کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ پرتیک نے بتایاکہ جم کرنے کی وجہ سے ہی انہیں اپرنا ملی تھی شاید یہی وجہ تھی کہ وہ فٹنس کی اہمیت سمجھتے ہیں۔ پرتیک نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے بھائی وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور بھابھی ڈمپل یادو کو بھی جم کا ممبر بنا سکیں گے۔