نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے کسانوں کے لئے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کو ایک رہنما تحفہ قرار دیا ہے ۔اس موقع پر مسٹر مودی نے ملک کے سبھی لوگوں کو اپنے خیالات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہکسان بہنو، بھائیو !آ ج جبکہ آپ سب لوگ لوہڑی ، پونگل اور بیہو جیسے تہوار منارہے ہیں ، میں سرکار کی جانب سے آپ سب کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔موجودہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا میں نہ صرف یہ کہ سابقہ تمام اسکیموں کی خصوصیت کو شامل کیا گیا ہے بلکہ خامیوں کا موثرحل بھی پیش کیا ہے ۔کسان بہنو بھائیو ! میں نے اور بھی کئی پہلوؤں پر خاص طور سے توجہ کی ہے ۔اس یوجنا سے جُڑنا آسان ہے اور اس کے فائدے حاصل کرنا بھی اتنا ہی آسان ہے ۔یہ ایک ایسی اسکیم ہے جس کے پریمیم کی شرح اب تک کی سب اسکیموں سے کم ہے اور موبائل جیسی ٹکنالوجی کا استعمال کرکے نقصان کی فوری اندازہ کاری اور مدت مقرہ میں دعوے کی رقم کی ادائیگی یقینی ہے ۔یہ ایک تاریخی دن ہے ۔مجھے یقین ہے کہ کسانو کی فلاح کے جذبے سے وضع کی گئی پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے کسانوں کی زندگی میں زبردست تبدیلی پیدا ہوگی ۔اس اسکیم میں قدرتی آفات کے دائرے کو وسیع کیا گیا ہے ۔ پانی کے بھراؤ اور فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصان جیسی آفات کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔