علی گڑھ،۔(یو این آئی) علی گڑھ ضلع کے ٹپل علاقے میں کل رات نا معلوم حملہ آوروں نے پردھان کے ہسٹری شیٹر شوہر گیان چند کو گولی مار کر قتل کردیا۔ واردات میں پردھان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جہان گڑھ کا گیان چند عرف گیانی کل رات اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ کار سے جب گھر واپس آرہا تھا تو گاؤں کے نزدیک نامعلوم حملہ آورو ں نے اس کی کار پر فائرنگ کردی جس میں ۳۰ سالہ گیان چند کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔زخمی ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔گیان چند کے خلاف قتل وغیرہ کے ۹ مقدمات درج ہیں گیان چند کی بیوی نرملا گاؤں کی پردھان ہے۔ قتل کی وجہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔ پولیس قاتلوں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔