گورکھپور:گزشتہ ۲۷ اگست کی شب گاوں پردھان منوج یادو(۳۲) ولد برج کشور یادو باشندہ مہادیوا گاو¿ں جنگل تھانہ چوری چورا کو ان کی رہائش گاہ پر گولی مارکر زخمی کردیا گیا تھا۔ جن کی موت ہونے پر ان کے والد کی تحریر کی بنیاد پر تھانہ چوری چورا میں مقدمہ درج کرایاگیا تھا۔ جس کے سلسلے میں ملزمین کی گرفتاری کےلئے تھانہ انچارج چوری چورا تھانہ انچارج جھگہا کے ساتھ سرویلانس کی ٹیمو ں کو لگایا گیا تھا۔
سی او چوری چورا کی قیادت اور ایس پی دیہات کی نمائندگی میں تشکیل ٹیموں کی تفتیش سے ملزمین درگیش چودھری ولد اودھیش اور وویک یادو ولد بھولا کو واردات میں ملوث پائے جانے پر آج دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔