علی گڑھ، 26 اگست (یو این آئی) اترپردیش میں علی گڑھ ضلع کے ٹپل علاقے میں کل رات نا معلوم حملہ آوروں نے پردھان کے ہسٹری شیٹر شوہر گیان چند کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اس واقعہ میں اس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جہان گڑھ کا گیان چند عرف گیانی کل رات اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ کار سے جب گھر آرہا تھا تو گاؤں کے نزدیک نامعلوم حملہ آورو ں نے اس کی کار پر فائرنگ کردی جس میں 30 سالہ گیان چند کی موت ہوگئی اور اس کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔زخمی ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔گیان چند کے خلاف قتل وغیرہ کے 9 معاملہ درج ہیں اس کی اہلیہ نرملا گاؤں کی پردھان ہے۔ قتل کی وجہ رنجش بتائی جاتی ہے۔ پولیس قاتلوں کو تلاش کر رہی ہے۔