نیویارک ۔برٹ ایواڈ 2015 میں پرفارمنس کے دوران پوپ اسٹار میڈونا سٹیج سے گر گئیں تاہم انھوں نے اپنی پرفارمنس مکمل کی۔میڈونا ایورڈ تقریب کے لیے بنائے گئے سٹیج کی سیڑھیوں سے اس وقت بہت بری طرح گر گئیں جب انھوں نے پرفارمنس کے دوران اپنے سر پر پہنی کیپ کو اتارنے کی کوشش کی۔تاہم بعد میں وہ دوبارہ سٹیج پر آئیں اور اپنا گانا ’لیونگ فار لّو‘ مکمل کیا۔میڈونا نے سٹیج سے گرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنے بیان
میں اپنے مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔گرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ان کی ٹوپی بہت سختی سے بندھی تھیں۔‘میڈونا کے گرنے کا واقعہ ایوراڈ تقریب کے اختتام پر پیش آیا جب ایڈ شیرن اور سیم سمتھ دونوں نے ایوارڈ جیتے۔تقریب میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار جان ہینڈ بتاتے ہیں کہ آپ حیران ہوں گے کہ میڈونا کا لڑکھڑانا ناظرین کے لیے کسی صدمے کا باعث نہیں تھا۔ان کا کہنا ہے کہ بالکنی میں اوپر بیٹھے میڈونا کیمداحوں کو پہلے تو یہی خیال آیا کہ وہ گانے کے بولوں کے ساتھ ساتھ رقص کر رہی ہیں۔کیونکہ جب وہ گریں تو اس وقت گانے کے بول تھے ’میں نے اپنے محافظ سے بے وفائی کی اور تمھارتے بازوؤں میں گرِ گئی۔‘لیکن لڑکھڑانے کے بعد سنبھل کر میڈونا نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔ دوبارہ کھڑے ہونے پر انھوں نے گانے کے جن بولوں کو دہرایا وہ کچھ یوں تھے: ’اب یہ ختم ہو گیا ہے اور میں اپنا کام جاری رکھوں گی۔‘