نئی دہلی: صدر پرنب مکھرجی 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر کل قوم سے خطاب کریں گے ۔
سرکاری ریلیز کے مطابق صدر کا خطاب شام 7 بجے سے آکاش وانی کے قومی نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا اور دوردرشن کے تمام چینل اسے نشر کریں گے ۔اس خطاب انگریزی میں ہو گا۔ اس کے بعد اس کا ہندی ترجمہ نشر کیا جائے گا۔
دوردرشن پر انگریزی اور ہندی میں خطاب کے بعد دوردرشن کے علاقائی مراکز علاقائی زبانوں میں بھی اسے نشر کریں گے ۔ آکاش وانی سے علاقائی زبانوں میں ترجمہ منسلک علاقائی نیٹ ورکس کی طرف سے رات 8 بجے سے نشر کیا جائے گا۔