تل ابیب: صدر پرنب مکھرجی نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان تعمیری رشتوں کی بات تسلیم کرتے ہوئے کرگل جنگ کے دوران اسرائیل سے ملنے والی تعاون اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کی ہندوستان کے مطالبہ کی حمایت کرنے کے لئے دوست ملک کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔مسٹر مکھرجی نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے 1992 میں سفارتی تعلقات شروع کئے ۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔ ہندوستان 1999 کے کل جنگ کے دوران اسرائیل سے ملنے والے تعاون کے لئے آج تک احسان مند ہے ۔ مسٹر مکھرجی نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کی ہندوستان کے مطالبہ کی حمایت کرنے کے لئے اسرائیل کی تعریف کرتے ہیں۔ اپنی تقریر میں مسٹر مکھرجی نے فلسطین کا کوئی ذکر نہیں کیا۔مسٹر مکھرجی اسرائیلی پارلیمنٹ کو خطاب کرنے والے ہندوستان کے پہلے صدر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسے اپنے لئے ایک بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل میں جمہوریت کے علاوہ کئی یکسانیت ہے ۔