خراب ٹرانسفارمروں اور بیت الخلاءکی تعمیر سے متعلق دی ہدایت
بارہ بنکی:ضلع میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ اور انکی تصدیق کےلئے انتظامیہ سے مقرر نوڈل افسر ، پرنسپل سکریٹری روینیو سریش چندرا نے ڈی آر ڈی اے جلسہ گاہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد ترقیاتی بلاک ہرکھ کی طرح ۱۵۔۲۰۱۴ میں منتخب لوہیا گاو¿ں کروندی خرد میں چلنے والے پروگراموں اور ترقیاتی کاموں کی تصدیق کی انہوں نے ضلع کے افسران کوہدایت دی کہ شفافیت کا دھیان رکھتے ہوئے ترقیاتی کام تیزی سے پورے کرائے جائیں ۔ پرنسپل سکریٹری نے تحصیل نواب گنج کا معائنہ کیا اور تحصیل میں چلنے والے پروگراموں کی رفتار اور مختلف روینیو کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوںنے اس موقع پر ضلع سپلائی دفتر کا معائنہ کرتے ہوئے عوامی تقسیم نظام کے تحت راشن کارڈوں کے بنائے جانے سے لےکر اس کی تقسیم وغیرہ کے بارے میں جائزہ لیا۔ انہوں نے کام دینے والی تنظیم یو پی پی سی ایل کے ذریعہ بنائے جارہے فائر آفس کی زیر تعمیر عمارت اور پی ڈبلیو ڈی سی ڈی ۱و کے ذریعہ تعمیر کرائے جارہے پی ڈبلیو ڈی کے دفتر کا بھی معائنہ کیا۔ سریش چندرا نے محکمہ محنت کی اسکیموںکے جائزہ کے دوران ہدایت دی کہ ان اسکیموں کی تشہیر کو جس سے مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے ۔ تعمیری کام سے جڑے محکموںنے مزدوروں کارجسٹر بنوایا جائے۔ انہیںمحکمہ جاتی اسکیموں سے مستفید کیا جائے۔ محنت انفورسمنٹ افسر نے بتایا کہ اس برس ابھی تک ۶۹۷مزدور رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری نے ہدایت دی کہ مزدوروں کی بہبودی کے لئے سیس کے ہدف کے مطابق اضافہ کرتے ہوئے اسے جمع کیا جائے جس سے اسے مزدوروں کی بہبودی میں لگایا جائے ۔ضلع اسکول انسپکٹر نے بتایا کہ کنیہ ودیا دھن اسکیم میں اہل طالبات کو مستفید کرائے جانے کے لئے ان کی تصدیق کرائی جار ہی ہے۔ ثانوی تعلیم افسر نے بتایاکہ اسکولوںمیں نصابی کتابوں سمیت دیگر اشیاءجولائی ۲۰۱۵ میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ جائزہ کے دوران بتایا گیاکہ اس برس ۴۳۲۵ لوگوں کو تربیت دے کر انہیں روز گار سے جوڑا جائے گا۔ پرنسپل سکریٹری نے ایم ایس ڈی پی کے تحت اسکیموں کا جائزہ لیا۔ این آر ایل ایم کے تحت خواتین گرو کو بہتری کے لئے کرائے گئے کاموں کا جائزہ لیا ۔ جلسہ میں بتایا گیاکہ این آر ایل ایم اسکیم کے تحت ترقیاتی بلاک سورت گنج میں پائلٹ پروجیکٹ کی شکل میں دیا گیا ہے۔ لوہیا گاو¿ںمیں بت الخلاءکی تعمیر کے سلسلے میں بتایا گیا کہ کل ۵۸۶۳ بیت الخلاءبنائے جانے کا ہدف ہے اس کےلئے رقم گاو¿ںمیں بھیج دی گئی ہے۔ پورے ضلع میں ۹۶۸۴بیت الخلاءبنائے جائیں گے۔ سبھی قسم کی پنشن کی تین ماہ کی رقم مستفیدین کے کھاتے میں بھیج دی گئی ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے شجر کاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ گاو¿ں میں شجر کاری کیلئے مہم چلائی جائے۔ لوہیا گاو¿ں میں کروندی خرد میں منعقد چوپال میں مختلف اسکیموں کے حالات کی تصدیق کرتے ہوئے گاو¿ں میں دورہ کرتے ہوئے پرنپسل سکریٹری نے لوہیا آواس ، سی سی روڈ کی تعمیر ، بیت الخلاءکی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
کروندی خورد کے باشندوںنے بات چیت کے دوران بتایاکہ خراب ٹرانسفارمر بدلنے کی ضرورت ہے۔ گاو¿ں والوں نے بتایاکہ وہ ٹرانسفارمر کو گاو¿ں تک لانے کےلئے چندہ کرتے ہیں پرنسپل سکریٹری نے اس پر غیر اطمینانی ظاہر کی ۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ یوگیشور رام مشرا ، چیف ترقیاتی افسر رشیریندرکمار ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ہر کیش چورسیا، سی ایم او ڈاکٹر رویندر کمار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔