پیرس…پرنس کریم آغاخان نے جرمن بیوی انارہ کو باقاعدہ طلاق دے دی،پرنس کریم آغا خان کے وکلا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان نے1998 میں بیگم انارہ سے شادی کی تھی جن سے ایک بیٹا بھی پیدا ہوا۔
شادی کے چند سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم طلاق کی رقم کے معاملے پر عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا۔ نئی شرائط کے تحت پرنس کریم آغاخان بیگم انارہ کو 50 ملین پاونڈ ادا کریں گے۔