بالی ووڈ کی ہر چھوٹی بڑی ہیروئن اپنے آپ کو اس وقت زیادہ خوش قسمت سمجھتی ہے جب وہ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم کر لیتی ہے۔ کنگنا راناوت، دپیکا پادوکون اور انوشکا شرما بھلے ہی یہ کہتی رہیں کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ اب تک سلمان خان کے ساتھ نہیں آئیں لیکن وہ بھی اسی فراق میں ہمیشہ رہیں کہ سلمان کے ساتھ انہیں کوئی فلم مل جائے۔ دپیکا پادوکون اور انوشکا شرما نے تو کئی بار کھلے عام سلمان خان کے ساتھ جوڑی بنانے کی باتیں کیں لیکن شاہ رخ خان کی وجہ سے یہ نہیں ہو پا۔ کنگنا راناوت کا خیال ہے کہ ان کے دم پر فلمیں چلتی ہوں تو کسی خان کی کیا ضرورت ہے لیکن اندرخانے وہ بھی دبنگ ہیرو کے ساتھ کام کرنے کا موقع تلاشتی رہتی ہیں۔ فی الحال یشراج بینر کی فلم سلطان کے لئے ہیروئین کی تلاش جاری تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ انوشکاشرما اور دپیکا کا نام اس لئے لیا جا رہا ہے اور ان کا نام سب سے اوپر ہے۔ کنگنا نے بھی بتایا تھا کہ اس فلم کے لئے اسے بھی رول آفر ہوا تھا۔ لیکن اب خبر ہے کہ سلطان کی ہیروئن نہ انوشکانہ دپیکا اور نہ کنگنا ہوں گی بلکہ یہ خوش قسمت موقع پرنیتی چوپڑا کو ملا ہے۔ ویسے بھی پرنیتی چوپڑا ہمیشہ سے یشراج فلمز کی پسندیدہ ہیروئین رہی ہیں۔ پرنیتی چوپڑا ہمیشہ چیلنج فل اور دمدار کردار کو کرنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اس بار وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے اس لئے بھی راضی ہو گئیں کیونکہ سلمان کی طرح پرنیتی بھی فلم میں برابر کی اہمیت والے رول میں نظر آئیں گی بلکہ اس کے مرکزمیں پرنیتی بھی برابر کی شریک ہوں گی۔