پیرس :اقوام متحدہ نے کہا کہ ملائیشیا ئی طیارے ایم ایچ 370 کے لاپتہ ہونے کے واقعہ سے سبق لیتے ہوئے طیاروں کو پرواز کے دوران اپنی سمت کے بارے میں وقت وقت پر مطلع کرنے کی شروع ہونے والے عظیم منصوبہ کی میعاد دو سال بڑھا دی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم (آئی س¸ اے او) نے ایم 370 کے جیسے حادثوں کو روکنے کے لئے ایک تجویز پیش کی تھی جس میں تمام بڑے مسافر طیاروں کے پائلٹوں کو ہر 15 منٹ میں اپنی سمت کے بارے میں آئی س¸ اے او کو مطلع کرنا ہوگا اور یہ کام نومبر 2016 سے شروع ہو جانا تھا۔
اس کے لئے طیاروں میں خاص قسم کے آلے لگائے جانے کی ضرورت کے پیش نظر بہت سے ممالک نے مزید وقت مانگا ہے ۔ اب وقت کی حد کو بڑھا کر 2018 کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنا یورپی یونین اس سمت میں مزید بہتر منصوبہ بندی کی تیاری کر رہی ہے ۔ یورپی ایوی ایشن سیکورٹی ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ اس منصوبہ بندی پر غور کر رہی ہے کہ ہر تین منٹ میں ہوائی جہاز کی سمت کے بارے میں اطلاع ملے ۔