کانپور۔صوفی نظریات کو فروغ دینے والی تحریک منہاج القرآن کے بانی اور دنیا کے مشہور و معروف دانشور مولانا طاہر القادری جنوری میں عالمی ملت کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے کانپور آرہے ہیں ۔کانفرنس میں ملک اوربیرون ملک کے اسلامی دانشور و خانقاہوں کے لوگوں کے آنے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر طاہر القاری نے ایک ہزار سے زیادہ مذہبی، ،سماجی و معاشی اور دیگر موضوعات پر کتابیں بھی لکھیں جس میں ان کی دہشت گردی کے خلاف ۶۵۰ صفحات پر دیاگیا فتویٰ قابل ذکر ہے۔ مذکورہ فتویٰ کو تمام ممالک کی حکومتوں نے سراہاہے ، پریس کانفرنس میں تحریک منجاج القرآن شاخ کانپور کے صدر عبدالہمیر خان، سکریٹری محمد دانش ، عمران ،طارق، شاداب اور حاجی عبدالمبین وغیرہ موجود تھے۔