اسلام آباد:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن عدالت نے 2007 میں لال مسجد کے نائب امام عبدالرشید غازی کے قتل سے متعلق کل سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف باقاعدہ گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔اسلام آباد کے علاوہ ضلع اور سیشن جج نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جنرل پرویز مشرف کو گرفتار کرے ۔
عدالت نے اسلام آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور کمشنر کو جنرل مشرف کی جائداد قرق کرنے کا بھی حکم دیا لیکن یہ واضح کیا کہ اس میں ان کی وہ جائداد شامل نہ کی جائے جن کا وہ حکومت کو محصول اداکررہے ہیں۔عدالت نے جنرل مشرف کے مچلکے کی دو لاکھ روپے کی رقم کو ،جسے انہوں نے 2013میں اپنی ضمانت کے وقت دیا تھا ضبط کرنے کا حکم دیا۔