نئی دہلی۔پریکٹس میچوں میں اے ٹیموں کے خلاف شاندار جیت درج کرنے کے بعد ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کل پورے اعتماد کے ساتھ نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ ہیرو ہاکی انڈیا ورلڈ لیگ فائنل 2014 میں ہوا تھا جس میں نیوزی لینڈ فاتح رہا تھا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے میدان پر کھیلنے کا فائدہ ملے گا لیکن گزشتہ دو میچ جیتنے کے بعد ہندوستان کے حوصلے بھی بلند ہیں۔ہندوستانیوں نے دونوں میچوں میں جارحانہ ہاکی کھیلی ہے اور بہت گول کئے ہیں۔ایس کے اتھپا، آکاشدیپ سنگھ اور ایس وی سنیل فارم میں رہتے ہندوستانیوں کی نظریں ایک بار پھر اسی طرح کا جارحانہ کھیل دکھانے پر ہوگی۔ ہندوستان کے چیف کوچ اور ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر رولیٹ اولٹمیس نے کہا گزشتہ دو میچوں سے ہم نے بہت کچھ سیکھا اور ہم یہاں کے حالات کے مطابق ڈھلنے میں بھی کامیاب رہے۔انہوں نے کہا سب سے اچھی بات یہ رہی کہ ہم نے فیلڈ گول کئے جو مخالف دائرے کے اندر اندر گھس کر اس کے ڈیفنس کو نیست و نابود کرنے کی ٹیم کی صلاحیت کوبتاتا ہے۔ یہ اچھا اشارہ ہے اور امید ہے کہ یہ جاری رہے گی۔گزشتہ میچوں میں بھی ٹیم انڈیا نے اسی حکمت عملی کے ساتھ کھیلا تھا کہ وہ ابتدائی کھیل میں صرف مخالف ٹیم کے ڈی میں گھس کر گول کے موقع برقرار رکھے اور کنارے پررہے۔ ایس کے اتھپا، آکاشدیپ سنگھ، ایس وی سنیل ایک بار پھر اہم کردار میں ہوں گے۔ مرد ٹیم کے چیف کوچ رولیٹ اولٹمنس نے کہاہمارے آخری دو میچ بہترین رہے تھے اور اس میں جیت کے ساتھ ہمیں یہاں کے حالات میں بھی خود کو ڈھالنے کا موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ میدانی گول کرنے میں ہم قابل ہیں جس سے میچ ہمارے حق میں گیا، اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ٹیم اپوزیشن خیمے ڈی میں گھسنے کے قابل ہے۔انہوں نے کہا ہم نے گزشتہ میچوں میں بہترین ہم آہنگی دکھائی ہے اور خاص طور پر آخری لمحات میں ہم نے اچھی کارکردگی کی ہے۔ یہ ایک اچھا اشارہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہی تال آگے کے میچوں میں دکھائی دے گی۔ اس کے علاوہ ہمارا مقصد آگے کے میچوں میں پنالٹی کارنر حاصل کرنا اور اس کے گول میں تبدیل کرنا ہوگا۔