گلاسگو۔ہندوستان کے پرکاش نانجپپا نے دولت مشترکہ کھیلوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلہ کے فائنلس میں داخلہ حاصل کر لیا لیکن اوم پرکاش ایک پوائنٹس سے باہر ہو گئے۔ نانجپپا نے 97، 96، 95،99، 97، 96 کا اسکور کیا۔ان کا مجموعی اسکور 580 رہا۔وہیں اوم پرکاش ایک پوائنٹس سے چوک گئے جنہوں نے 93، 97، 92، 95، 95، 96: 568: اسکور کیا۔انگلینڈ کے اسٹیورٹ نانگل دوسرے اور آسٹریلیا کے ڈینیل ریپاچولا تیسرے مقام پر رہے۔ ہندوستان کے بڑے نشانے باز ابھینو بندرا نے 10 میٹر ایئر رائفل کی ذاتی مقابلے میں سونے کا تمغہ کے ساتھ دولت مشترکہ کھیلوں کو الوداع کہا جبکہ اسکولی طالبہ ملائکہ گوئل نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔پہلے دن سات تمغے جیت کر شاندار آغاز کرنے والا ہندوستان آج صرف تین تمغے جیت پایا جس میں ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ شامل ہے۔ نشانہ بازی میں دو تمغے جیتنے کے علاوہ ہندوستان نے ایک تمغہ ویٹ لفٹنگ میں جیتا جب خاتون 53 کلوگرام طبقے میں 20 سالہ سنتوشی ماتسا نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ہندوستان فی الحال تین طلائی، چار چاندی اور تین کانسے کے تمغے سمیت کل 10 تمغے جیت کر انگلینڈ، آسٹریلیا اور اسکاٹ لینڈ کے بعد چوتھے نمبر پر چل رہا ہے۔ دن کی توجہ بندرا رہے۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں گزشتہ چار کوششوں میں 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے کا انفرادی طلائی جیتنے میں ناکام رہے بندرا نے آج کامیابی حاصل کر لی۔دولت مشترکہ کھیلوں میں ڈبلز زمرے میں تین طلائی سمیت کل نو تمغے جیت چکے بندرا نے فائنل راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوئی چوک نہیں کی۔ وہ بیری بڈون شوٹنگ سینٹر میں چل رہی مقابلہ کیکوالیفیکیشن میں تیسرے مقام پر رہے تھے۔ اولمپکس میں انفرادی طلائی تمغہ جیتنے والے واحد ہندوستانی بندرا نے کل 205۔ 3 پوائنٹس بنائے جو کھیلوں کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔ بندرا نے مقابلہ کے بعد ہندوستانی صحافیوں سے کہا کہ یہ میرے آخری دولت مشترکہ کھیل ہیں۔پانچ دولت مشترکہ کھیل اور نو میڈل میرے لئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تمغہ شاندار ہے کیونکہ میں نے سخت محنت کی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ مجھے مطلوبہ نتیجہ ملا۔ہندوستان کا سامنا کل اسکاٹ لینڈ سے ہوگا جبکہ ویلز عالمی چمپئن اور موجودہ دولت مشترکہ چمپئن آسٹریلیا سے کھیلے گا۔ ہندوستانی پہلے دن کی شاندار کارکردگی کو آج جاری رکھنے میں ناکام رہے۔ صرف سنبالا ہی خواتین کے 70 کلوگرام بوجھ طبقے کے کانسے کے تمغے کے میچ میں جگہ بنا پائی لیکن انہیں بھی تمغہ کے مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلی نے پوائنٹس کی بنیاد پر سنبالا کو شکست دی۔ سنبالا کو تین پوائنٹس ملے جبکہ اسکاٹ لینڈ کی جڈوکا کو ایک بھی پوائنٹس نہیں ملا۔ لندن اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے والی ہندوستان کی واحد جڈوکا گریما میں انگلینڈ کی کے جیکٹس براؤن سے ہار گئی۔گریما نے کوارٹر فائنل میں اسکاٹ لینڈ کی سارا کلارک اور آخری 16 میں کیمرون کی ببین کو ہرا دیا تھا۔ہندوستانی مردوں کا مظاہرہ بھی مایوس کن رہا۔ بلوندر سنگھ73 کلوگرام اور وی وکنیدر سنگھ 81 کلوگرام دونوں راؤنڈ 32 میں ہار گئے۔بلوندر کو ایڈسن میڈرا نے جبکہ وکنیدر کو کیمرون کے ای جے اوگبا فودا نے شکست دی۔ہندوستان نے پہلے دن جوڈو میں دو نقرئی اور ایک کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ بیڈمنٹن میں ہندوستان کی جیت کا تسلسل برقرار رہا۔مکسڈ ٹیم مقابلے کے گروپ بی میں آج یہاں اس نے کینیا کو 5-0 سے کراری شکست دی۔ کل گھانا اور یوگنڈا کو 5-0 کے یکساں فرق سے ہرانے کے بعد ہندوستان نے پھر سے جاندار مظاہرہ کیا اور گروپ مرحلے میں فاتح رہا۔ہندوستان کی دولت مشترکہ کھیلوں کی باکسنگ مقابلے میں مکسڈشروعات رہی جب باصلاحیت مکہ باز مندیپ جاگڑا نے جیت درج کی لیکن پروین کمار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مندیپ نے مرد ویلٹر ویٹ 69 کلوگرام کے راؤنڈ آف 32 میں موجانبک کے اگستو متھلے کو شکست دی۔پروین کو اگرچہ مردوں کے سپر ہیوی ویٹمیں 91 کلوگرام سے زیادہ کے پری کوارٹر فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے راس ہیڈرسن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ متھلے کے خلاف جاگڑا شروع سے حاوی رہے۔ مخالف کے پاس ان کے ہک اور اپرکٹ کا کوئی جواب نہیں تھا۔ جاگڑا نے ایک بار مخالف کو ناک آئوٹ بھی کیا۔ جاگڑا کو پہلے اور تیسرے دور میں تینوں ججوں سے کامل 10 پوائنٹس ملے جبکہ دوسرے دور میں انہیں 29 پوائنٹس ملے۔ وہ اگلے دور میں جمیکا کیکیسٹینا ڈیوڈ سے بھڑیں گے۔ دوسری طرف 91 کلوگرام سے زائد مربع میں پروین کے پاس ہیڈرسن کا کوئی جواب نہیں تھا۔ مقامی شائقین کی موجودگی میں ہیڈرسن نے بااثر شروعات کی اور ہندوستانی مکہ باز کو کئی زوردار گھونسے مارے۔ہیڈرسن کو پہلے دو دور میں تینوں ججوں نے کامل 10 پوائنٹس دیے جبکہ تیسرے دور میں انہوں نے 29 پوائنٹس کئے۔ ہندوستانی مکہ باز کو تینوں دور میں 28، 27 اور 27 پوائنٹس ملے۔ چکہ پھینک کھلاڑی نوجیت کور ڈھلو نے امریکہ کے یوجینو میں کھیلی جا رہی عالمی جونیئر چمپئن شپ میں نئے انفرادی ریکارڈ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ انیس برس کی نوجیت نے 56۔ 36 میٹر کا فاصلہطے کیا۔ اس سے پہلے اس کا انفرادی بہترین کارکردگی 53۔ 97 میٹر تھا جو اس نے اس سال مئی میں چنئی میں جونیئر فیڈریشن کپ کے دوران بنایا تھا۔برازیل کی اجابیلا ڈاکٹر سلوا نے 58۔ 03 میٹر کے ساتھ طلائی جیتا جبکہ امریکہ کی والاری المان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستان کیلئے اس سے پہلے اتل نے 2002 میں جمیکا میں ہوئی عالمی جونیئر چمپئن شپ میں کانسے کا حاصل کیا تھا۔ نوجیت نے 2011 دولت مشترکہ کے نوجوانکھیلوںمیں بھی کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستان کے سندیپ سیجوال 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کے پہلے سیمی فائنل میں چھٹے مقام پر رہے جس سے دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی تیراکی کا خراب کارکردگی جاری رہی۔ ابتدائیہیٹ تین میں سیجوال نے ایک منٹ 2۔ 97 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ارجن انعام یافتہ سیجوال کی کارکردگی میں اگرچہ سیمی فائنل میں گراوٹ آئی اور وہ ہیٹ کی کارکردگی کو بھی نہیں دہرا پائے۔ سیجوال ایک منٹ 3۔ 24 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ مقابلہ سے باہر ہو گئے۔ وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے 16 تیراکی میں 12 ویں مقام پر رہے۔میزبان اسکاٹ لینڈ کے ڈینیل والیس نے گھریلو شائقین کی حمایت کے درمیان 400 میٹر وذاتی میڈل مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ انگلینڈ نے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوسرے دن جمعہ کو تیراکی میں اپنا اکاؤنٹ کھولتے ہوئے دو طلائی جیتے۔اولمپئن طلائی تمغہ فاتح ریان لوشٹے سے یونیورسٹ میں ٹریننگ لے چکے 21 سالہ والیس نے 400 میٹرذاتی میڈل مقابلے کے آخری 50 میٹر میں زبردست تیزی دکھاتے ہوئے چار منٹ 11۔ 20 سیکنڈ کا وقت لے کر پہلا مقام حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے تھامس فریزر ہومز نے دوسرے مقام پر رہ کر چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ تیسرے مقام پر رہے جنوبی افریقہ کے سیبسٹین روسیکو نے کانسے کا تمغہ جیتا۔والیس نے مقابلے کے بعد کہامجھے پہلے ایسا کبھی محسوس نہیں ہوا ہے۔ میں نے اس موقع کو ہر حال میں بھنانا چاہتے تھے۔اس کھیل سے میرحوصلہ بڑھ گیا ہے ۔انگلینڈ کے لیے تیراکی میں اکاؤنٹ کھولتے ہوئے بین پراڈ نے 50 میٹربٹرفلائی مقابلے میں چونکاتے ہوئے 22۔ 93 سیکنڈ کا سب سے تیز وقت لے کر پہلا طلائی تمغہ جیتا۔اس مقابلے میں جنوبی افریقہ کے رولیڈ کویمین کو چاندی اور ان کے ہم وطن چاڈ لی کلوس کو کانسے کا تمغہ سے اطمینان کرنا پڑا۔اس کے بعد کرس واکر ہیبورن نے ملک کے لیے دوہری خوشی یقینی کرتے ہوئے کھیل کے ریکارڈ 53۔ 12 سیکنڈ کا وقت نکالتے ہوئے 100 میٹر میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔تیراکی میں آسٹریلیا کو بھی زبردست کامیابی ہاتھ لگی ۔ دیر رات ہوئے مردوںکے 200 میٹر فری اسٹائل مقابلے میں ہم وطن کیمرون کو شکست دے کر طلائی پرقبضہ کیا۔ ہومز ایک منٹ 45۔ 08 سیکنڈ کا وقت لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ کیمرون کو ایک منٹ 45۔ 56 سیکنڈ کے ساتھ نقرئی تمغہ سے اطمینان کرنا پڑا۔خواتین میں لسٹن پکیٹ نے 50 میٹر ریکارڈ دفاع کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔دہلی 2010 کامن ویلتھ کھیلوں میں بھی پکیٹ چمپئن رہی تھی۔ کینیڈا کی کیتھرین ساورڈ نے خواتین کے 100 میٹر بٹرفلائی مقابلے میں کھیلوں کے ریکارڈ وقت کو توڑ کر نئی حصولیابی حاصل کی۔ انہوں نے 57۔ 40 سیکنڈ کا سب سے تیز وقت لے کر طلائی جیتا جبکہ چار ضرب 400 میٹر فری اسٹائل ریلے میں بھی آسٹریلیا نے بازی ماری۔ریلے میں جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر رہا۔