حیدرآباد۔مشتبہ گیندبازی ایکشن کی وجہ سے معطل کئے گئے لیفٹ آرم اسپنر پرگیان اوجھا کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے کلین چٹ دے دی ہے۔حیدرآباد کرکٹ یونین نے صدر ارشد ایوب اور منوج نے اوجھا کو کلین چٹ دینے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوجھا کو جمعہ سے یہاں راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں ہما چل پردیش کے خلاف رنجی میچ میں حیدرآباد کی جانب سے اتارا جائے گا۔اوجھانے اپنے ایکشن کو کلین چٹ ملنے پر کہامیرے للئے بڑ ے راحت کی بات ہے ۔ معطل ہونے کے بعد میں نے ذہنی تنائوسے گزر رہا تھا۔ میں پھر سے قومی ٹیم میں لوٹنا اور آسٹریلیا میں کھیلنا چاہتا ہوں۔ قومی ٹیم میں واپسی کرنا میرا سب سے بڑا ہدف رہے گا۔لیفٹ آرم اسپنر نے کہا کہ چنئی میں رہیبلٹیشن سے ان
کے ایکشن میں کافی بہتری آئی ہے۔