ممبئی: ” میری کوم ” فلم کی ہیروئن اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ”کلین انڈیا مہم” میں شمولیت کی دعوت کو قبول کر لیا ہے اور سواش بھارت مشن میں وہ ابک پبلک مقامات کی صفائی مہم میں حصہ لیں گی۔ پریانکا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”میں خلوص دل سے وزیراعظم مودی کے چیلنج کو قبول کرتی ہوں’ یہ ”کلین انڈیا کمپین” ایک آئیڈیا ہے جسے ہمیں لمبے عرصہ تک چلانا ہے، اپنے پرستاروں سے بھی اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کرتی ہوں۔ میں تبدیلی چاہتی ہوں’ میں صاف انڈیا چاہتی ہوں اور یہ وہ وقت ہے کہ اپنے عمل کو صاف کریں۔