بالی وڈ کی ڈمپل گرل اور ہندی فلموں میں انیس سو اٹھانوے میں ’دل سے‘ قدم رکھنے والی ہیروئن پریتی زنٹا کی دوبارہ واپسی ہو رہی ہے۔ ان کی اگلی فلم بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور ڈائریکٹر نیرج پاٹھک کے ڈائریکٹر میں بھیاجی سپر ہٹ بن رہی ہے جس میں وہ ایک ڈکیت کا کردار کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے پریتی زنٹا نے ایسا رول کبھی نہیں کیا ہے۔پریتی زنٹا نے جب بالی وڈ میں انیس سو اٹھانوے میں فلم دل سے سے ڈیبو کیا تھا تو ان کی اداکاری کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔ اسی سال ان کی آئی دوسری فلم سولجر بھی ہٹ رہی۔ ان دونوں فلموں نے پریتی کو فلم فیئر ایوارڈ دلایا۔ اس کے دو سال بعد دو ہزار میں کندل شاہ کی فلم ’کیا کہنا‘ بھی سپر ہٹ رہی۔ اس فلم میں انہوں نے جو کردار ادا کیا اس سے ایسا لگتا ہے کہ فلم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں پریتی زنٹا کا سب سے بڑا ہاتھ رہا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ اور فلمیں کی لیکن ان کو جو شہرت اور کامیابی شروع میں ملی اس میں آگے تیزی نہیں آئی۔ اسی لئے بعد میں آئی پی ایل کی ایک ٹیم پنجاب ایلیون کی مالکن بن کر میڈیا میں بنی رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بعد میں فلموں سے دور ہوتی گئیں لیکن اب ایک بار پھر وہ فلموں میں لوٹ رہی ہیں۔ جو کامیابی ان کو شروع میں ملی تھی کیا وہی کامیابی پھر واپسی پر بھی حاصل کر پائیں گی یہی اہم سوال ہے۔