بارہ بنکی:سماج وادی رکن اسمبلی دھرم راج سنگھ عرف سریش یادو نے کہا کہ آئندہ یوم آزادی کے موقع پر پریس کلب بارہ بنکی کی اپنی عمارت ہوگی اور صحافی یوم آزادی اسی عمارت میں منائیں گے۔
پریس کلب بارہ بنکی کےلئے زمین اورپیسہ مہیاکروانے میں پوری مدد کی جائے گی۔ مسٹر یادو یوم آزادی کے موقع پر پریس کلب میں پرچم کشائی کے بعد منعقد تقریب کو خطاب کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی تشکیل سے نوجوان صحافیوں کو صحافت کی بہتر معلومات حاصل ہو سکے گی ۔ جس سے سماج کو نئی راہ ملے گی ۔ پروگرام کی صدارت پریس کلب بارہ بنکی کے صدر اکھلیش ٹھاکر اور نظامت پردیپ سارنگ نے کی ۔ اس موقع پر نائب صدر پرویز احمد ، سکریٹری محمد اطہر ، ہری پرساد ورما عاشق حسین ، نیرج شری واستو، رضوان مصطفٰے ، ریحان مصطفٰے ، شیو شنکر شکلائ، علی عباس، انوراگ گپتا ، راہل شری واستو، پردیپ پاٹھک سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔