1947ء میں شروع کئے گئے فلم پروڈکشن راج شری پروڈکشن لمیٹڈ نے اپنی فلمسازی کی تاریخ میں تقریباً سبھی فیملی ڈرامہ فلمیں بنائی ہیں، بلکہ 1959ء سے تو اس پروڈکشن پر بنی تمام فلمیں فیملی ڈرامہ ہی رہی ہیں۔ لیکن اس بار اس پروڈکشن میں ایک نیا انقلاب آیا ہے۔ سورج برجاڈیہ کی ہدایت میں بننے والی ان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں اب زبردست ایکشن سین شامل کئے جارہے ہیں جس میں سلمان خان اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ لیڈ رول میں آرہے ہیں۔ راج شری کی یہ فلم اس بار رومانٹک، سوشیل، میوزیکل، فیملی ڈرامہ نہ ہوکر ایکشن اورینٹڈ ہوگی۔ اس فلم کو 200 دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا جس میں سے 45 دن سلمان خان کے ساتھ ایکشن سیکوینس میں مکمل کئے جائیں گے۔ یہاں یہ بات ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ راجشری نے سال 1989ء میں اپنی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ میں سلمان خان کو اس وقت پہلی بار بریک دیا تھا جب وہ 20 سال کے تھے اور انہیں رومانٹک امیج میں پیش کیا گیا تھا۔ اب انہیں راجشری کی جانب سے سلمان کو مسکولر ایکشن ہیرو کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ اب یہ سلمان خان کی امیج کے مطابق کیا جارہا ہے یا سلمان کے ساتھ کام کرنے کی مجبوری راجشری کو کروا رہی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔