ممبئی: سوارا بھاسکر جو فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سلمان خان کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں کا کہنا ہے کہ سورج بھرجاتیہ کی فلم میں ہر کردار اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔’’پریم رتن دھن پایو‘‘ جو اہم کاسٹ کے ساتھ فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی طرز پر بنائی جارہی ہے فیملی فلم ہے سوارا بھاسکر جن کے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں مگر اب کہا جارہا ہے کو وہ فلم میں ان کی بہن یعنی ایک معاون ادکارہ کے کردارمیں نظر آئیں گی۔ اس سلسلہ میں سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی موجودگی میں ہر کردار معاون ہوجاتا ہے اس لیے اس کے متعلق سوال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں تاہم ان کے ساتھ فلم میں معاون کردار ادا کرنا بھی ایک بڑی بات ہے۔میں یہ فلم سورج بھرجاتیہ اور راجیشری بینر کی وجہ سے کررہی ہوں۔ میرے لیے سلمان خان دوسروں کی طرح صرف ایک اداکار ہی نہیں ہے میری ہمیشہ سے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہرہی ہے۔’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میرے لیے ایک چیلنج ہے اور میں اس میں سلمان خان کی بہن کے کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کی پوری کوشش کررہی ہوں۔ راجیشری بینر تلے بنائی جانیوالی زیادہ تر فلموں میں خواتین کو نرم اور ہلکے کرداروں میں دکھایا گیا ہے جب کہ سوارا بھاسکر جو اسکرین پر اپنے جرآت مندانہ کام کی وجہ سے شہرت یافتہ ہیں کا کہنا ہے کہ ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں خواتین کا کردار ابھی تک سب کے لیے ایک سرپرائز ہے
اور کوئی اس کے متعلق کچھ نہیں جانتا کہ یہ کیسا ہوگا۔ایک سوال کے
جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت فلم کے ابتدائی مراحل پورے کیے جارہے ہیں ریہرسل کے ساتھ ساتھ اسٹائل اور لک ٹیسٹ بھی لیے جارہے ہیں امید ہے یہ کام جلد ہی مکمل ہوجائیں گے اور فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع کردی جائے گی۔سوارا ماضی میں اپنے ساتھ کام کرنیوالے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین ہے کا کہنا ہے کہ میں فلم رانجھنا اور تنو ویڈز منو میں کام کرنے والے ساتھ فنکارون سونم کپور اور دیپک دوبرائل کے ساتھ ایک مرتبہ کام کرنے کے لیے بہت بے تاب ہوں اور چاہتی ہوں کہ جلد ہی فلم کی عکس بندی شروع ہو جائے۔ اطلاعات کے مطابق نیل نیتن مکیش بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہین اور اسے فاکس اسٹاراسٹوڈیو کے تحت آئندہ برس دیوالی کے موقع پر سینما گھرون کی زینت بنایا جائے گا۔وہیں دوسری جانب بالی ووڈ فلموں ’’تنوویڈز منو‘‘ اور رانجھنا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صوارا بھاسکر (Swara Bhaskar) ہدایتکار اشونی لائیر تیواری (Ashwiny Iyer Tiwari) کی فلم ’’نِل بٹے سناٹا‘‘ میں ماں کا کردار ادا کریں گی ہدایتکار کے مطابق 27 سالہ اداکارہ کے لیے اس کردار کا نبھانا مشکل تو نہیں مگر چیلنجنگ ضرور ہے۔اشوانی اشوانی لائیر تیواری کا کہنا ہے کہ بہت سی اداکارائیں اس طرح کے کردار ادا نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس پر اپنی پرفارمنس دکھانا بہت چیلنچنگ اور مشکل ہوتا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ماں ا ور اس کی 13 سالہ بیٹی میں جاری کھینچا تانی پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ آگرہ میں جون سے شروع کی جائے گی واضح رہے کہ صوارا بھاسکر سورج بھرجاتیہ کی فلم پریم رتن دھن پایو میں بھی سلمان خان کے ساتھ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔صوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم رانجھنا کی کامیابی کے بعد میں عجیب طرح کی مشکلات میں پھنس گئی تھی۔ مجھے کئی فلموں کی پیشکش ہوئی اس دوران میں اسکرپٹ پسند نہ آنے پر روزانہ ایک یا دو فلموں میں کام کرنے سے انکار کرتی رہی کیونکہ میری خواہش تھی کہ خود کو ایک کامیاب اداکارہ کی حیثت سے منواؤں اور یہ نہیں چاہتی تھے کہ ناظرین فلم رانجھنا میں مجھے ملنے والی کامیابی سے ایک دم نیچے کی طرف جاتا ہوادیکھیں۔اب تقریباً 10ماہ بعد ایسا اسکرپٹ ملا ہے جو حقیقت میں مجھے بہت پسند آیاہے۔’’نل بٹا سناٹا‘‘ کا پلاٹ خوبصورت اپنی طرز کا اچھوتا خیال ہے۔ اپنے کیرئیر کے دوران پہلی مرتبہ اس فلم میں ایک ماں کا کردار ادا کررہی ہوں جو ایک اداکارہ کی حیثیت سے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے میں بڑی عمر کے کردار میں آنے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھی مگر جب فلم کا اسکرپٹ پڑھا مجھے یہ بہت ہی پسند آیا۔ مجھے ایسے لگا کہ یہ میرے لیئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے اور میں کسی بھی طرح اس پیشکش کو اپنے ہاتھ سے جانے نہ دوں بس یہ سوچتے ہی میں نے کام کرنے کی حامی بھر لی۔ ہدایتکار اشوانی لائیر تیواری انتہائی حساس نوعیت کے ہدایتکار ہیں اور ان کی اس فلم کا اسکرپٹ بھی بہترین ہے مجھے پوری امید ہے کہ میں اپنا کردار آسانی کے ساتھ نبھا پاؤں گی اور مداحوں کو میری پرفارمنس بہت پسند آئے گی۔