اداکارہ نے جکارتہ میں صرف 2 شرٹس 10 لاکھ روپیہ میں خریدیں—۔فوٹو/ بشکریہ پرینتی چوپڑہ انسٹا گرام بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ ان دنوں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہیں اور خوب شاپنگ میں مصروف ہیں.اداکارہ کی شاہ خرچیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے صرف 2 شرٹس خریدنے میں 10 لاکھ روپیہ خرچ کردیا.پرینیتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا اظہار کیا.لیکن یہاں اس بات کی وضاحت کرتے چلیں کہ 10 لاکھ انڈونیشین روپیہ، 4 ہزار 6 سو 72 ہندوستانی روپوں کے برابر ہے.اور صرف یہی نہیں پرینیتی نے دوپہر کے کھانے پر بھی 40 لاکھ روپیہ خرچ کردیا.واضح رہے کہ 40 لاکھ انڈونیشین روپیہ ہندوستان کے 18 ہزار 6 سو 21 روپوں کے برابر ہے.ساتھ ہی انھوں نے لکھا کہ اب ہر کوئی اپنا کیلکولیٹر نکال کر حساب کتاب شروع کردے گا.دلچسپ بات یہ کہ پرینیتی تو جکارتہ میںشاپنگ میں مصروف ہیں اور ان کے پرستار کیلکوکیٹر پر ان کی ‘شاہ خرچیوں کا حساب کتاب کرنے میں۔