نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور فریدہ پنٹو نے ’’گرل رائزنگ انڈیا‘‘ مہم کا آغاز کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے
مطابق اس مہم کا مقصد بھارت میں لڑکیوں کے معیار زندگی کو تبدیل کرنا ہے۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران پریانکا چوپڑا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس مہم کا حصہ بنی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تعلیم یافتہ کریں گے اس سے خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل ہو گی اور ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کریں گی۔اس موقع پر اداکارہ فریدہ پنٹو نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنایا جائے اور ہم ایسا کر کے دنیا کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو 2015 کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔بھارتی ویب سائیٹ کی جانب سے کئے گئے عوامی سروے کے مطابق پریانکا چوپڑا کو سب سے زیادہ لوگوں نے ہندوستان کی پرکشش اور حسین ترین اداکارہ قرار دیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون دوسرے، سونم کپور تیسرے اور شردھا کپور حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں کنگنا رناوت پانچویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2000 میں عالمی ملکہ حسن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔