ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے کہا ہے کہ میری کوم کی زندگی کی کہانی میری زندگی جیسی ہے یہ بات بالی ووڈ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔پریانکا کاکہناتھا کہ جس طرح میری کوم کھیل کی دنیا میں اکیلی آئی تھی اسی طرح میں بھی فلم انڈسٹری میں تنہا آئی اور خود کو کامیاب بنانے کے لیے جدوجہد کی۔پریانکا چوپڑا جو باکسنگ کی 5 مرتبہ عالمی چیمپین بننے والی خاتون باکسر میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم میں اس عظیم باکسر کاکردار ادا کررہی ہیں کاکہنا تھا کہ یہ ہر اس لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے خواب رکھتی ہے۔فلم منی پور کے زمین سے محروم ایک کسان کی بیٹی کی کہانی ہے جس نے عالمی سطح پر خود کو باکسنگ کے کھیل میں منوایا پریانکا کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بالی ووڈ میں ایک خاتون کھلاڑی کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے اور یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں اس عظیم کھلاڑی کاکردار اداکررہی ہوں ۔ریانکا چوپڑہ خوشی سے پھولی نہیں سما رہی تھیں یہ جان کر کہ ان کا گانا ہالی وڈ فلم میں شامل ہورہا ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ ان کے سارے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے۔ان مائی سٹی وہ پہلا گیت ہے جو پریانکا چوپڑہ نے چاہنے والوں کے لیے پیش کیا ، سریلے گانے نے ایسا تہلکہ مچایا کہ اس کی گونج ہالی وڈ تک جا پہنچی ، جبھی کہا جارہا تھا کہ اس گانے کو لاسٹ ویگس نامی فلم میں شامل کیا جارہا ہے۔ اس فلم میں رابرٹ ڈینیرو ، مائیکل ڈگلس اور مورگن فریمین جیسی اسٹار کاسٹ ہے ، لیکن اب پروڈیوسر نے پریانکا چوپڑہ کا یہ گانا فلم میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔