باکس آفس کے لحاظ سے 2014 پرینکا کے لیے اچھا سال رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ہالی وڈ سٹوڈیو اے بی سی کے ساتھ ایک پروگرام کے لیے 25 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پرینکا چوپڑا امریکی چینل اے بی سی سٹوڈیو کا ایک شو کرنے کے لیے تین ماہ تک لاس اینجیلس میں رہیں گی اور انہیں اس شو کے لیے 25 کروڑ روپے کے مساوی رقم ملے گی۔
اس سلسلے میں پرینکا نے کہا ہے کہ ’اے بی سی جیسے اہم اور بڑے سٹوڈیو کے ساتھ کام کرنا عزت کی بات ہے۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے ٹیلنٹ کا استعمال اے بی سی جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کر پاؤں گی۔ میں ان کے اس شو کا حصہ بننے کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔‘
’میری کوم‘ میں شاندار اداکاری پر پرینکا کو ناقدین کی تعریف کے ساتھ ساتھ ایوارڈ بھی مل رہے ہیں۔
اخبار کے مطابق لاس اینجلیس میں پرینکا کی رہائش کے لیے ایک گھر بھی تیار کیا گیا ہے۔
باکس آفس کے لحاظ سے 2014 پرینکا کے لیے اچھا سال رہا ہے۔
اس سال میں جہاں ان کی فلم ’غنڈے‘ کو باکس آفس پر کامیابی ملی وہیں ’میری کوم‘ میں شاندار اداکاری پر پرینکا کو ناقدین کی تعریف کے ساتھ ساتھ ایوارڈ بھی مل رہے ہیں۔